جماعت اسلامی نے سرکاری اداروں کی نجکاری کے خلاف مہم چلانے کا اعلان کردیا

ویب ڈیسک  اتوار 4 جنوری 2015
پی آئی اے اور ریلوے کی نجکاری نہیں ہونے دیں گے،
سراج الحق۔ 
فوٹو: فائل

پی آئی اے اور ریلوے کی نجکاری نہیں ہونے دیں گے، سراج الحق۔ فوٹو: فائل

لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے حکومت کی جانب سے اداروں کی نجکاری کے خلاف فروری سے مہم چلانے کا اعلان کردیا ہے۔

لاہور میں جماعت اسلامی کے ہیڈکوارٹر منصورہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ معاشی حالات کی وجہ سے مزدور پریشان ہیں، پاکستان اس وقت تک معاشی ترقی نہیں کرسکتا جب تک مزدور ترقی نہ کرے،ملک میں روزگار نہیں ہے اور جب لوگوں کو روزگار نہیں ملے گا تو جرائم اور دہشت گردی میں بھی اضافہ ہوگا۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ ہم پی آئی اے اور ریلوے کی نجکاری نہیں ہونے دیں گے، فروری میں اداروں کی نجکاری کے خلاف مہم چلائی جائے گی، اداروں کی ناکامی میں سب سے زیادہ ہاتھ حکومت کا ہے اور ناقص سسٹم کی وجہ سے ہی ادارے فیل ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بیشتر معاملات میں قوانین پر عملدرآمد نہیں کرتی جبکہ حالات کا تقاضا ہے کہ قانون کا دائرہ کار بڑھایا جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔