- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
برازیل میں ایک شخص دماغ میں چاقو گھسنے کے بعد بھی معجزانہ طور پر زندہ بچ گیا
برازیلیا: مثال ہے جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے اوراس کا عملی مظاہرہ برازیل میں اس وقت دیکھنے میں آیا جب لڑائی کے دوران ایک شخص کے دماغ میں 30 سینٹی میٹر لمبا چاقو گھونپ دیا گیا لیکن پھر بھی وہ معجزانہ طور پر زندہ بچ گیا۔
بے شک زندگی اور موت اللہ تعالی کے ہاتھ میں ہے اور اس میں کوئی شک بھی نہیں کہ جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے اور ایسا ہی کچھ ہوا برازیل میں ایک شخص کے ساتھ جب لڑائی کے دوران اس کے سر میں گھونپا گیا چاقو 30 سینٹی میٹراندر تک چلا گیا، واقعہ کچھ یوں ہے کہ 39 سالہ جوکیلو نن ایک پارٹی میں شریک تھا اس دوران اس کا جھگڑاہوگیا جس پر ایک شخص نے چاقو نکال کر اس پر اندھا دھند وار شروع کردیئے اور 30 سینٹی میٹر لمبا چاقو اس کی داہنی آنکھ کے قریب سے ہوتا ہوا دماغ میں جا گھسا جس کے باعث وہ شدید زخمی ہوکر گرگیا لیکن متاثرہ شخص نے ہمت نہیں ہاری اور 3 گھنٹے کا سفرطے کرکے جب اسپتال پہنچا تو ڈاکٹراسے دیکھ کر حیران رہ گئے اورفوری طورپر اسے آپریشن تھیٹر منتقل کیا گیا جہاں ایک طویل آپریشن کے بعد سر میں لگا چاقو نکال دیا گیا۔
ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ جوکیلو نن کا زندہ بچ جانا کسی معجزے سے کم نہیں ہے کیونکہ چاقو لگنے سے اس کے دماغ کی رگیں شدید متاثر ہوئیں اور اس طرح کے واقعات میں انسان کی فوری موت واقع ہوجاتی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔