کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز کی کارروائی میں 7 ملزمان گرفتار

ویب ڈیسک  پير 5 جنوری 2015
کارروائیاں گلشن غازی، گلستان کالونی، میٹروول اور مجاہد کالونی کے علاقوں میں کی گئیں، ترجمان رینجرز
فوٹو: فائل

کارروائیاں گلشن غازی، گلستان کالونی، میٹروول اور مجاہد کالونی کے علاقوں میں کی گئیں، ترجمان رینجرز فوٹو: فائل

کراچی: رینجرز نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے 7 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق کارروائیاں  گلشن غازی، گلستان کالونی، میٹروول اور مجاہد کالونی کے علاقوں میں کی گئیں جن میں 7 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور انہیں تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔