سال 2014 میں کراچی میں تھیٹر اور ٹی وی فنکار عدم تحفظ کا شکار رہے

پرویز مظہر  منگل 6 جنوری 2015
ثقافتی سرگرمیوں کا نہ ہونا ثبوت ہے، کوئی فنکار رات گئے تک کام کرنے کو تیار نہیں تھے۔  فوٹو: فائل

ثقافتی سرگرمیوں کا نہ ہونا ثبوت ہے، کوئی فنکار رات گئے تک کام کرنے کو تیار نہیں تھے۔ فوٹو: فائل

کراچی:  سال 2014 میں کراچی کی خراب صورتحال کی وجہ سے بھی فنکار عدم تحفظ کا شکار رہے وہ رات دیر تک کسی بھی ڈرامے اور میوزیکل پروگرام میں کام کرنے کو تیار نہیں تھے۔

متعدد فنکار پاکستان سے بیرون ملک منتقل ہوگئے ہیں۔ گزشتہ دنوں تھیٹر کے نامور مزاحیہ اداکار صفدر حیدر اپنی فیملی کے ہمراہ امریکا منتقل ہوچکے ہیں، انھیں بھی قتل کی دھمکیاں دی گئی تھیں۔ اداکار ہمایوں سعید، جاوید شیخ، ڈائریکٹر برکت صدیقی بھی بیرون ممالک فلم بنانے کا فیصلہ کرچکے ہیں، کراچی کے معروف پروگرام آرگنائزر بھی ان دنون بیرون ممالک جاکر میوزیکل کنسرٹ اور اسٹیج ڈرامے کرنے کا پروگرام بنا چکے ہیں۔

ہدایت کار سید فرقان حیدر، شکیل صدیقی اور دیگر تھیٹر کی شخصیات نے دبئی میں تھیٹر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، فنکاروں نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان کی صورت حال پر حکومت کو فوری توجہ دینی چاہیے تاکہ شہر کی ثقافتی سرگرمیاں بحال ہوسکیں، فنکاروں کو تحٖفط فراہم کیا جائے تو وہ اپنے ملک میں کام کرنے کو ترجیح دیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔