پاک بھارت میچ کی ٹکٹیں مہنگے داموں آن لائن فروخت ہونے لگیں

اسپورٹس ڈیسک  منگل 6 جنوری 2015
15 فروری کو ایڈیلیڈ میں شیڈول مقابلے کی ٹکٹ 400 ڈالر تک فروخت کی جارہی ہے. فوٹو؛فائل

15 فروری کو ایڈیلیڈ میں شیڈول مقابلے کی ٹکٹ 400 ڈالر تک فروخت کی جارہی ہے. فوٹو؛فائل

سڈنی: پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈ کپ میں 15 فروری کو شیڈول ہائی وولٹیج میچ کی ٹکٹیں انتہائی مہنگے داموں آن لائن فروخت ہونے لگیں۔

یہ اپنی اصل قیمت سے 20 گنا زیادہ نرخوں پر بیچی جا رہی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق اب تک ایسی ٹکٹیں فروخت ہونے کے 60 کے قریب کیسز سامنے آئے ہیں جن میں سے بیشتر کا تعلق پاک بھارت میچ سے ہے۔ ایڈیلیڈ میں شیڈول مقابلے کی ٹکٹ 400 ڈالر تک فروخت کی جارہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔