شاہد کپور کو کرینہ کی یاد ایک بار پھر ستانے لگی

ویب ڈیسک  منگل 6 جنوری 2015
 عالیہ بھٹ کا اخلاق اور بات کرنے کا انداز بالکل کرینہ جیسا ہے، شاہد کپور فوٹو:فائل

عالیہ بھٹ کا اخلاق اور بات کرنے کا انداز بالکل کرینہ جیسا ہے، شاہد کپور فوٹو:فائل

ممبئی: کہتے ہیں پرانی محبت انسان بھولے نہیں بھولتا اوراس کا مظاہرہ دیکھنے میں آیا بالی ووڈ میں جہاں شاہد کپور کو ایک بار پھر کرینہ کی یاد ستانے لگی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شاہد کپور کو عالیہ بھٹ کے ساتھ کام کرنے کے دوران کرینہ کپور کی یاد ایک بار پھر ستانے لگی جس کا اظہار انہوں نے کچھ اس انداز سے کیا کہ میرے خیال میں  عالیہ بھٹ کا اخلاق اور بات کرنے کا انداز بالکل کرینہ جیسا ہے  اور جب انہوں نے عالیہ بھٹ کے ساتھ فلم ’’شاندار‘‘ کی شوٹنگ کی تو اس دوران انہیں کرینہ کے ساتھ فلم ’’جب وی میٹ‘‘ کی شوٹنگ کے دن یاد آگئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔