این اے 122 میں دوبارہ گنتی سے عمران خان کی شکست ثبوت کے ساتھ ثابت ہوگئی، پرویزرشید

ویب ڈیسک  منگل 6 جنوری 2015
تحریک انصاف کے مطالبے پر چار حلقے کھلے اور اب ان چاروں حلقوں کی قلعی بھی کھل گئی ہے،

پرویز رشید، فوٹو: فائل

تحریک انصاف کے مطالبے پر چار حلقے کھلے اور اب ان چاروں حلقوں کی قلعی بھی کھل گئی ہے، پرویز رشید، فوٹو: فائل

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ لاہور کے حلقہ این اے 122 میں دوبارہ گنتی سے عمران خان کی شکست ثبوت کے ساتھ ثابت ہوگئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان نے این اے 122 سے متعلق انتہائی غلط بیانی سے کام لیا جب کہ حقیقت یہ ہے کہ دوبارہ گنتی میں ان کی شکست ثبوت کے ساتھ ثابت ہوگئی ہے اور اب دوبارہ ہار کے بعد وہ اپنی خفت مٹانے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے مطالبے پر 4 حلقے کھلے اور اب ان چاروں حلقوں کی قلعی بھی کھل گئی ہے جس سے یہ بھی ثابت ہوا ہے کہ عوام نے مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دیا لہٰذا اب قومی یکجہتی کے ماحول کو خراب کرنے کی کوششیں کی جارہی ہے جو سراسر غلط ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔