قبائلی علاقے کے لوگوں کو دہشت گردی کے خاتمے کیلئے فوج کی مدد کرنی چاہئے، صدرممنون حسین

ویب ڈیسک  منگل 6 جنوری 2015
عسکریت پسندوں کو خود کو تبدیل کرنے اور اسلامی تعلیمات پر عمل کرنے کی ضرورت ہے،صدر ممنون حسین
فوٹو: فائل

عسکریت پسندوں کو خود کو تبدیل کرنے اور اسلامی تعلیمات پر عمل کرنے کی ضرورت ہے،صدر ممنون حسین فوٹو: فائل

اسلا آباد: صدر مملکت ممنوں حسین کا کہنا ہے کہ قبائلی علاقے کے لوگوں کو دہشت گردی اور عسکریت پسندی کے خاتمے کے لئے فوج کی مدد کرنی چاہئے۔

سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق صدر مملکت ممنوں حسین سے ایوان صدرمیں وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقوں کے ایوان صنعت و تجارت کے وفد نے ملاقات کی، اس موقع پر صدر کا کہنا تھا کہ ملک کو درپیش تمام مسائل حل کرنا ہی  وقت کا اہم تقاضا ہے جب کہ دوست ممالک اس سلسلے میں پاکستان کی مدد کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ قبائلی علاقہ جات کے لوگوں کو دہشت گردی اور عسکریت پسندی کے خاتمے کے لئے فوج کی مدد کرنی چاہئے کیونکہ دہشت گردی کاخاتمہ ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے،عسکریت پسندوں کو خود کو تبدیل کرنے اور اسلامی تعلیمات پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔