امید ہے عمران خان زندگی کے نئے موڑ پر خوش رہیں گے، سابق اہلیہ جمائما

ویب ڈیسک  منگل 6 جنوری 2015
پاکستانیوں کی محبت کی شکرگزار ہوں اورہمینہ پاکستان سے پیار کرتی رہوں گی،جمائما، فوٹو:فائل

پاکستانیوں کی محبت کی شکرگزار ہوں اورہمینہ پاکستان سے پیار کرتی رہوں گی،جمائما، فوٹو:فائل

لندن: چیرمین تحریک انصاف عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے ان کی دوسری شادی پر رد عمل کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے کہ عمران خان زندگی کے نئے موڑ پر خوش رہیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ٹوئٹر‘‘ پر اپنے پیغام میں جمائما کا کہنا تھا کہ  گزشتہ چند دنوں کے دوران پاکستانیوں کی جانب سے جو پیغامات بھیجے گئے ان پر بے حد شکر گزار ہوں اور حالات کچھ بھی ہوں ہمیشہ خود کو پاکستانی سمجھوں گی اور پاکستان سے پیار کرتی رہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ زندگی کے نئے موڑ پر عمران خان خوش وخرم رہیں گے۔

واضح رہے کہ عمران خان کی دوسری شادی سے متعلق گزشتہ ہفتے سے خبریں گردش کررہی تھیں جس پرآج عمران خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شادی کوئی جرم نہیں، یہ سنت رسول ﷺ ہے جب کہ اس حوالے سے اپنے بچوں سے بھی بات کرچکا  ہوں اور آئندہ ہفتے ہی اس سے متعلق خوشخبری سناؤں گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔