کراچی کےمختلف علاقوں میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  بدھ 7 جنوری 2015

کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور دیگر پر تشدد واقعات کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں افغان بستی کے قریب موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم ملزمان نے سادہ کپڑوں میں ملبوس 2 افراد پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دونوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی شناخت پولیس اہلکاروں کی حیثیت سے ہوئی، اورنگی میں کٹی پہاڑی کے قریب بھی ایک شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ لیاری کے علاقے بغدادی میں فائرنگ سے ایک شخص زندگی کی بازی ہار گیا۔ اس کے علاوہ لانڈھی کے قریب بھینس کالونی کے نالے سے خاتون کی تشدد زدہ لاش ملی ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں رواں برس کے آغاز سے اب تک رینجرز اور پولیس کے 7 اہلکار دہشتگردوں کا نشانہ بن گئے چکے ہیں ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔