بلوچستان ہائیکورٹ نے دہشتگردی کے کیسوں کی سماعت کیلئے 2 خصوصی بینچ تشکیل دیدیئے

ویب ڈیسک  بدھ 7 جنوری 2015
پولیس حکام جدید خطوط پر تفتیش اور صوبائی حکومت فرانزک لیبارٹری کے لئے فوری اقدامات کریں، چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ محمد نور مسکانزئی  فوٹو: فائل

پولیس حکام جدید خطوط پر تفتیش اور صوبائی حکومت فرانزک لیبارٹری کے لئے فوری اقدامات کریں، چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ محمد نور مسکانزئی فوٹو: فائل

کوئٹہ: دہشت گردی کے کیسوں کی سماعت کے لئے بلوچستان ہائی کورٹ کے 2 خصوصی بینچ تشکیل دے دیئے گئے ہیں۔

رجسٹرار ہائی کورٹ کے مطابق خصوصی بنچ چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ محمد نور مسکان زئی نے تشکیل دیئے جو صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور سبی میں دہشت گردی کے کیسوں کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کریں گے جب کہ چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نے پولیس حکام کو جدید خطوط پر تفتیش کرنے اور صوبائی حکومت کو فرانزک لیبارٹری کے لئے فوری اقدامات کی بھی ہدایت کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔