کراچی کے علاقے لیاری میں سرچ آپریشن کے دوران ملزم ہلاک، بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

ویب ڈیسک  بدھ 7 جنوری 2015
شاہ بیگ لائن میں پولیس افسر کے قتل سمیت دیگر وارداتوں میں ملوث ملزم مارا گیا، ایس ایس پی سٹی، فوٹو:فائل

شاہ بیگ لائن میں پولیس افسر کے قتل سمیت دیگر وارداتوں میں ملوث ملزم مارا گیا، ایس ایس پی سٹی، فوٹو:فائل

کراچی: شاہ بیگ لائن میں سرچ آپریشن کے دوران ایک ملزم ہلاک جب کہ علاقے سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔

ایس ایس پی سٹی جاوید جسکانی کے مطابق پولیس نے لیاری کے علاقے شاہ بیگ لائن میں سرچ آپریشن کے لیے چھاپہ مارا تو علاقے میں موجود ملزم نے پولیس پر فائرنگ کردی جس کے بعد جوابی فائرنگ میں ملزم ہلاک ہوگیا۔ ایس ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ ہلاک ملزم سب انسپکٹر کے قتل اور دیگر علاقوں میں دستی بم حملوں میں ملوث تھا جب کہ ملزم کی ہلاکت کے  بعد علاقے میں سرچ آپریشن کیا گیا جس میں 17 دستی بم، 4 آوان بم، 3 کلاشنکوف، 7 واکی ٹاکی سیٹ سمیت بڑی تعداد میں گولیاں بھی برآمد کی گئیں۔

پولیس کا کہنا تھا کہ علاقے میں دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں جب کہ ہلاک ملزم کی لاش  ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔