عمران خان کی شادی پرنوجوان خاتون کارکن کپتان سے ناراض ہوگئیں

ویب ڈیسک  جمعرات 8 جنوری 2015
اب کبھی پی ٹی آئی کے ریلیوں اور دھرنوں میں شرکت نہیں کروں گی، کارکن پی ٹی آئی۔ فوٹو؛فائل

اب کبھی پی ٹی آئی کے ریلیوں اور دھرنوں میں شرکت نہیں کروں گی، کارکن پی ٹی آئی۔ فوٹو؛فائل

اسلام آباد: عمران خان اکیلے ہی تنہا انقلاب برپا کر گئے لیکن انقلاب کے قافلے کا حصہ بننے والی شائق عمران خان کی ریحام خان سے شادی کی تصدیق ہونے کے بعد مایوس ہوگئیں۔

کیا عمران خان کی نئی زندگی ان کی سیاست پر اثرانداز ہوگی؟

اسلام آباد میں تحریک انصاف کے دھرنے میں مسلسل شریک ہونے والی کارکن زویا علی اس وقت خبروں کی زینت بنیں جب انہوں نے دھرنے کے دوران عمران خان سے شادی کی خواہش کا اظہار کیا لیکن اب عمران خان کی شادی پر شدید مایوس ہیں اورانہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ اب کبھی پی ٹی آئی کی ریلیوں اور دھرنوں میں شرکت نہیں کروں گی اور اپنے لیڈر کی اس عمر میں شادی کرنے پر شرمسار ہوں۔ زویا نے لکھا کہ میں دعا کرتی رہی کہ عمران خان کی شادی سے متعلق خبریں صرف مزاق پر مبنی ہوں لیکن درحقیقت وہ سچ ثابت ہوئیں اور بالاخر عمران خان نے ریحام سے شادی کرلی اس لئے عمران خان کی شادی پر دل شکستہ ہوگیا ہے۔

یہی نہیں عمران خان کی شادی کے حوالے سے زویا کہتی ہیں کہ ایجنسیز کی جانب سے عمران خان کو شادی پر مجبور کیا گیا اور ایک دن ضرور وہ اس پرافسوس کا اظہار کریں گے۔


ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔