نکاح خواں کے دستخط نہ کرنے کے باعث عمران خان اور ریحام کا نکاح نامہ ادھورا رہ گیا

ویب ڈیسک  جمعرات 8 جنوری 2015
باتوں باتوں میں رسم ورواج یاد ہی نہیں رہا لہذا اب کل عمران خان کے نکاح نامے پر دستخط کردوں گا، مفتی سعید   فوٹو؛عمران خان ایف بی پیج

باتوں باتوں میں رسم ورواج یاد ہی نہیں رہا لہذا اب کل عمران خان کے نکاح نامے پر دستخط کردوں گا، مفتی سعید فوٹو؛عمران خان ایف بی پیج

اسلام آباد: نکاح خواں کے دستخط نہ ہونے کے باعث پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان اور ریحام خان کا نکاح نامہ ادھورا رہ گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عمران خان اور ریحام خان کا نکاح پڑھانے والے مفتی سعید خود نکاح نامے پر دستخط کرنا بھول گئے جس کے باعث عمران خان اور ریحام خان کا نکاح نامہ ادھورا رہ گیا۔ مفتی سعید کا کہنا تھا کہ نکاح کے بعد لوگوں سے گلے ملتا رہا اورخود نکاح نامے پر دستخط کرنا بھول گیا  لہذا اب کل عمران خان کے نکاح نامے پر دستخط کردوں گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔