- آئی ایم ایف کا پاکستان سے کرپشن کے خاتمے کیلئے مزید اقدامات کا مطالبہ
- درجن بھر کینسر کی اقسام کی نشان دہی کرنے والا خون کا نیا ٹیسٹ
- اسلحہ وشراب برآمدگی کیس؛ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے وارنٹ گرفتاری برقرار
- سپریم کورٹ میں مجوزہ آئینی ترمیم کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر
- مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر
- تحریک انصاف ریاستی مفادات کی قیمت پر سیاست چمکانا چاہتی ہے، حمزہ شہباز
- آئینی عدالت کا چیف جسٹس وزیراعظم کی ایڈوائس پر صدر مقرر کریں، حکومتی مسودہ
- ایس سی او کانفرنس سے تحریک فساد والے خوش نہیں، وزیر اطلاعات پنجاب
- اعزازی قونصل البانیہ تحسین سید کی وزیراعظم راما سے ملاقات، تجارت و سیاحت کے فروغ پر گفتگو
- دکی واقعے کے خلاف احتجاج، مزدوروں نے کوئلہ کانوں میں کام بند کردیا
- وفاقی آئینی عدالت کا قیام قائداعظم کا خواب تھا، بلاول
- پیکا ایکٹ خصوصی عدالت؛ توہینِ مذہب کے مجرم کو سزائے موت کا حکم
- ایف بی آر نے جعلی انوائسنگ میں ملوث عناصر کی گرفتاریاں شروع کردیں
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت آج پھر بڑھ گئی
- کراچی میں دہشتگردی اور پی ٹی آئی کی سیاسی دہشت گردی ایک جیسی ہے، احسن اقبال
- سابق انگلش کپتان بھی بابراعظم کی فارم پر نالاں
- کراچی سمیت سندھ میں خناق کے باعث 28 اموات رپورٹ
- وزیراعلیٰ کوعہدے سے ہٹانے کیلیے آئینی طریقہ کار موجود ہے، پشاور ہائی کورٹ
- کانسٹیبل عبدالحمید شاہ کے بیٹوں کی عمر ایوب کے بیان کی تردید
- ہانگ کانگ سپر سکسز؛ پاک بھارت ٹیمیں کب ٹکرائیں گی؟
عمران خان نے شادی کی پیش کش کی جس پر انکار نہ کرسکی، ریحام خان
اسلام آباد: چیرمین تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ ریحام خان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے مجھے پرپوز کرتے ہوئے شادی کی پیش کش کی اور ان کی شخصیت سے اتنی متاثر تھی کہ شادی سے انکار نہیں کرسکی۔
عمران خان کی منکوحہ بننے کے بعد ایک انٹرویو کے دوران اپنے پہلے بیان میں ریحام خان نےکہا کہ عمران خان عام پاکستانی مردوں سے بہت مختلف ہیں وہ سادہ طبیعت اور بہت رحم دل شخص ہونے کے ساتھ بہترین افراد میں بھی بہتر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے مجھے پرپوز کیا اور شادی کی پیش کش کی جب کہ میں ان کی شخصیت سے اتنی متاثر تھی کہ شادی سے انکار نہیں کرسکی، میں اپنے بچوں کے لیے رول ماڈل چاہتی تھی اور عمران خان تمام والدین کے لیے رول ماڈل ہیں۔
ریحام خان نے کہا کہ ہمارے لیے سب سے زیادہ بچوں کی اہمیت ہے، ہم دونوں میں اپنے بچوں کا خیال رکھنا اور ان کی دیکھ بھال کرنا مشترک ہے، گھر میں میرا کردار ماحول کو اچھا رکھنا ہوگا تاکہ گھر کا ماحول خوشگوار رہے جب کہ مجھے سیاست میں کوئی خاص دلچسپی نہیں میں اپنا کام اور پروگرام جاری رکھنا چاہتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کبھی میرے کام پر اعتراض نہیں کیا اور نہ میں ان کے کام میں مداخلت کرتی ہوں، ذاتی زندگی میں صحافت اور سیاست کو دور رکھنے کا ارادہ ہے۔
واضح رہے کہ عمران خان اور ریحام خان کے نکاح کی سادہ تقریب عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ میں ہوئی جہاں ریحام خان کی چاروں نندوں نے شرکت نہیں کی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔