کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے میں کالعدم تنظیم کے 10 دہشت گرد ہلاک

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 9 جنوری 2015
 پولیس نے ہلاک ہونے والے ملزمان کی لاشیں تحویل میں لے کران کے قبضے سے3پستول، 3کلاشنکوف، 3 دستی بم اور 2 کلو دھماکا خیز مواد برآمد کر لیا۔ فوٹو: فائل

پولیس نے ہلاک ہونے والے ملزمان کی لاشیں تحویل میں لے کران کے قبضے سے3پستول، 3کلاشنکوف، 3 دستی بم اور 2 کلو دھماکا خیز مواد برآمد کر لیا۔ فوٹو: فائل

کراچی: سہراب گوٹھ، ناظم آباد اور اسٹیل ٹاؤن میں پولیس مقابلوں میں کالعدم تنظیموں کے 10 دہشت گرد مارے گئے،سہراب گوٹھ میں ہلاک ہونے والے ملزمان کاتعلق بین الاقوامی عسکری تنظیم القاعدہ اور کالعدم لشکر جھنگوی سے تھا۔

تفصیلات کے مطابق ملیرڈویژن کی پولیس پارٹی نے سہراب گوٹھ کے علاقے حسن نعمان کالونی کامحاصرہ کر کے سرچ آپریشن شروع کیا توایک گھر میں موجودملزمان نے پولیس پرفائرنگ شروع کر دی ، پولیس نے ملزمان کی پناہ گاہ پر چاروں طرف سے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں7ملزمان مارے گئے، پولیس نے ہلاک ہونے والے ملزمان کی لاشیں تحویل میں لے کران کے قبضے سے3پستول، 3کلاشنکوف، 3 دستی بم اور 2 کلو دھماکا خیز مواد برآمد کر لیا، ہلاک ہونے والے ملزمان کی لاشیں عباسی شہید اسپتال پہنچائی گئیں۔

ایس ایس پی ملیرڈویژن راؤ انوارنے بتایاکہ انھیں انٹیلی جنس کے ذریعے اطلاع ملی تھی کہ حسن نعمان کالونی میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دہشتگرد موجود ہیں اورشہرمیں دہشتگردی کی منصوبہ بنارہے ہیں،جس پر انھوں نے ملیرڈویژن کی پولیس اورریپڈ رسپانس فورس کے کمانڈوز کی 500 سے زائد نفری کے ہمراہ مدینہ کالونی کا محاصرہ کر لیاا ور سرچ آپریشن شروع کیا۔

پولیس بکتر بند گاڑیوں سے بھی لیس تھے، علاقے کے تمام داخلی و خارجی راستے سیل کرنے کے ساتھ ندی کے راستے پربھی پولیس کا پہرہ لگادیا گیاتاکہ ملزمان فرار نہ ہوسکیں، پولیس کی جانب سے سرچ آپریشن جاری تھاکہ ایک مکان سے پولیس پرفائرنگ شروع کردی گئی،ہلاک ہونیوالے ملزمان کاتعلق القاعدہ اورکالعدم لشکر جھنگوی سے تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔