خیبر ایجنسی میں دھماکے سے 7 شدت پسند ہلاک

ویب ڈیسک  جمعـء 9 جنوری 2015
دھماکے میں ہلاک ہونے والے شدت پسندوں کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ فوٹو؛فائل

دھماکے میں ہلاک ہونے والے شدت پسندوں کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ فوٹو؛فائل

خیبر ایجنسی: سنڈانہ تیراہ کے علاقے میں شدت پسندوں کے ٹھکانے میں موجود بارودی مواد پھٹنے سے 7 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبر ایجنسی کے علاقے سنڈانہ تیراہ میں شدت پسندوں کے ٹھکانے میں موجود دھماکا خیز مواد پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 7 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ دھماکے میں ہلاک ہونے والے شدت پسندوں کا تعلق کالعدم لشکر اسلام سے بتایا جاتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔