اگر تحریک انصاف چاہے تو معاملات آدھے گھنٹے میں طے ہو سکتے ہیں، اسحاق ڈار

ویب ڈیسک  جمعـء 9 جنوری 2015
دھاندلی کی تحقیقات کے حوالے سے ہمارا دامن پہلے بھی صاف تھا اور آج بھی صاف ہے، اسحاق ڈار فوٹو: فائل

دھاندلی کی تحقیقات کے حوالے سے ہمارا دامن پہلے بھی صاف تھا اور آج بھی صاف ہے، اسحاق ڈار فوٹو: فائل

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ہمارا دامن پہلے بھی صاف تھا اور آج بھی صاف ہے اور اگر تحریک انصاف چاہے تو معاملات آدھے گھنٹے میں طے ہو سکتے ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کو شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ 80 سے 85 فیصد معاملات طے پا گئے ہیں اور دھاندلی سے متعلق نہ پہلے کسی تنازع کا حصہ تھے نہ اب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دھاندلی کی تحقیقات کے حوالے سے ہمارا دامن پہلے بھی صاف تھا اور آج بھی صاف ہے اور اگر تحریک انصاف چاہے تو معاملات آدھے گھنٹے میں طے ہو سکتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔