- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گذشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
- ایل ڈی اے نے 25 ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کے پرمٹ اور مجوزہ لے آﺅٹ پلان منسوخ کردیے
- امریکا نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرارداد ویٹو کردی
- وزیراعظم کا اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے ملک گیر مہم تیز کرنے کا حکم
- جی-7 وزرائے خارجہ کا اجلاس؛ غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ
- پنڈی اسٹیڈیم میں بارش؛ بھارت نے چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی پر سوال اٹھادیا
- اس سال ہم بھی حج کی نگرانی کرینگے شکایت ملی تو حکام کو نہیں چھوڑیں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ
- بشریٰ بی بی کو کھانے میں ٹائلٹ کلینر ملا کر دیا گیا، عمران خان
راولپنڈی میں امام بارگاہ کے قریب خودکش حملہ، 7 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی
راولپنڈی: چٹیاں ہٹیاں میں امام بارگاہ کے باہر خودکش حملے کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کےعلاقے چٹیاں ہٹیاں میں امام بارگاہ سے ملحقہ ایک گھر میں محفل میلاد جاری تھی کہ اس دوران خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، دھماکا اتنا زور دار تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی اور اس کے نتیجے میں قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے، دھماکے میں ابتدائی طور پر 7 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے، ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو، پولی کلینک اور شہید بے نظیر اسپتال منتقل کردیا ہے جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھا کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔
پولیس کا کہنا ہےکہ خودکش حملہ آور موٹرسائیکل پر سوار تھا جس نے امام بارگاہ میں گھسنے کی کوشش کی لیکن اس میں ناکامی پر حملہ آور نے خود کو باہر ہی اڑا لیا جس کے نتیجے میں امام بارگاہ سے ملحقہ گھر کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے واقعہ سے متعلق حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
دوسری جانب صدر ممنون حسین، وزیراعظم نوازشریف، ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین اور چیرمین تحریک انصاف عمران خان سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں نے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے جبکہ تحفظ عزاداری اور شیعہ علما کونسل نے واقعے کے خلاف تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔