آسٹریلوی قائد اسٹیون اسمتھ نے ڈان بریڈمین کا ریکارڈ توڑ دیا

اسپورٹس ڈیسک  ہفتہ 10 جنوری 2015
سڈنی ٹیسٹ، آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ کا دفاعی اسٹروک، عقب میں بھارتی وکٹ کیپر ودرھیمان ساہا بھی مستعد ( فوٹو اے ایف پی )

سڈنی ٹیسٹ، آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ کا دفاعی اسٹروک، عقب میں بھارتی وکٹ کیپر ودرھیمان ساہا بھی مستعد ( فوٹو اے ایف پی )

سڈنی: اسٹیون اسمتھ نے بھارت کے خلاف حالیہ ہوم سیریز میں 769 رنز بناکر ڈان بریڈمین کا ریکارڈ توڑ دیا۔

اس سے قبل بھارت کے خلاف ڈان بریڈ مین کو سیریز میں سب سے زیادہ 715 رنز بنانے والے کامیاب آسٹریلوی بیٹسمین کا اعزاز حاصل تھا، تاہم اسمتھ نے سڈنی ٹیسٹ کے چوتھے دن دوسری اننگز میں 71 رنز بناکر ان سے یہ ریکارڈ چھین لیا۔

بریڈمین نے یہ کارنامہ 1947-48 کی سیریز میں انجام دیا تھا، ان سے قبل پانچ میچز کی سیریز میں سنیل گاوسکر 774رنز  اور ویوین رچرڈز829رنز بناکر نمایاں رہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔