64 سالہ عمران کی شادی سے ہماری بیویاں خوفزدہ ہو گئیں ہیں، جاوید ہاشمی

نمائندہ ایکسپریس / نیٹ نیوز  ہفتہ 10 جنوری 2015
عمران خان کی شادی کا دعوت نامہ نہیں ملا اگر ملتا تو ضرور جاتا، جاوید ہاشمی۔ فوٹو: فائل

عمران خان کی شادی کا دعوت نامہ نہیں ملا اگر ملتا تو ضرور جاتا، جاوید ہاشمی۔ فوٹو: فائل

ملتان: سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ  عمران خان کی شادی سے  یہ تبدیلی آئی ہے کہ اب ہماری بیویاں بھی خوفزدہ ہوگئی ہیں کہ 64 سالہ شخص بھی شادی کررہاہے۔

ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ عمران خان کی شادی کے بعد میری بیوی اب پہلے سے زیادہ میری خدمت کررہی ہے کہ کہیں میرا شوہربھی شادی نہ کرلے۔ مجھے عمران خان کی شادی کا دعوت نامہ نہیں ملا اگر ملتا تو ضرور جاتا۔ بنی گالا کا راستہ مجھ سے چھپا ہوا نہیں ہے، میں انہیں یہیں سے ہی شادی کی مبارکباد دیتا ہوں

جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ فوجی عدالتوں کومتنازع نہ بنایاجائے اگر میں قومی اسمبلی میں ہوتا توفوجی عدالتوں کے حق میں ووٹ دیتا۔ فوجی عدالتیں اس وقت ملک کی ضرورت ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔