- اسحاق ڈار کی پی ٹی آئی کو ساتھ کام کرنے کی پیش کش
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی، اسلام آباد میں رونمائی
- وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
- برطانیہ کا ایرانی ڈرون انڈسٹری پر نئی پابندیوں کا اعلان
- سزا اور جزا کے بغیر سرکاری محکموں میں اصلاحات ممکن نہیں، وزیر اعظم
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پاکستان کو مسلسل دوسری شکست
- حماس کی قید میں موجود اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری
- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مسترد کردی
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
افغان حکومت نے طالبان کے خلاف خصوصی فوجی آپریشن کی منظوری دے دی
کابل: افغان حکومت نے ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافے کے پیش نظر طالبان کے خلاف خصوصی فوجی آپریشن کی منظوری دے دی ہے۔
صدارتی محل سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر اشرف غنی کی سربراہی میں نیشنل سیکیورٹی کونسل (این ایس سی ) کے اجلاس میں نئی تبدیلیوں کو شامل کرنے کے بعد خصوصی فوجی چھاپوں کی منظوری دی گئی ہے۔ قومی سلامتی کونسل کے مطابق خصوصی فوجی چھاپے دہشت گردی اور منظم جرائم کا سدباب کرنے کے زیادہ موثر طریقوں میں سے ایک ہیں۔ صدارتی محل سے جاری ہونے والے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ افغان نیشنل سیکیورٹی فورسزدہشت گردی کے خطرات کا خاتمہ کرنے کے لئے شہریوں اور سیکیورٹی فورسز کے کم جانی نقصان کو یقینی بناتے ہوئے کم سے کم طاقت کا استعمال کرتی ہیں۔
دوسری طرف افغانستان میں سیکیورٹی فورسز نے افغان نائب صدر عبدالرشید دوستم پر حملے کا منصوبہ ناکام بنادیا۔ شمالی صوبے سرائے پل کے سیکیورٹی حکام نے کہا ہے کہ 3 حملہ آور صوبہ سرائے پل میں ان پر خود کش حملہ کرنا چاہتے تھے لیکن اس سے پہلے ہی حملہ آوروں اور پولیس کے درمیان جھڑپ ہوگئی۔ ایک حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑادیا، ایک کو پولیس نے ہلاک کردیا جبکہ جھڑپ میں زخمی ہونے والے تیسر ے حملہ آور کو گرفتارکرلیا گیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔