رنبیر کپور اور کترینہ کیف نے منگنی کرلی، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

ویب ڈیسک  ہفتہ 10 جنوری 2015
کترینہ کپور اور رنبیر کپور کے درمیان کافی گہری دوستی ہے فوٹو : فائل

کترینہ کپور اور رنبیر کپور کے درمیان کافی گہری دوستی ہے فوٹو : فائل

ممبئی: بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور اور باربی ڈول کترینہ کیف کے درمیان قربتیں تو کافی وتت سے ہیں لیکن بھارتی میڈیا نے یہ خبر دی ہے کہ دونوں ستاروں نے منگنی کرکے ان قربتوں کو رشتے کا نام دے دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ کیف جو ان دنوں اپنے گھر والوں کے ہمراہ لندن میں چھٹیاں گزار رہی ہیں جبکہ رنبیر کپور بھی امریکا میں اپنی ایک فلم کی شوٹنگ میں مصوف ہیں لیکن پریمی جوڑے نے فیصلہ کیا کہ نئے سال میں ان کے رشتے کو باقاعدہ نام دے دیا جائے، جس کے لئے انہوں نے 30 دسمبر کو لندن میں منگنی کی تقریب کا اہتمام کیا جس میں رنبیر کپور کے والد رشی کپور اور نیتو سنگھ سمیت اہل خانہ اور خاص دوستوں نے شرکت کی۔ دونوں ستاروں نے اب تک منگنی کا باقاعدہ اعلان نہیں کیا تاہم اس سلسلے میں کسی قسم کی تردید بھی نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ سلمان خان سے دوستی ختم ہونے کے بعد گزشتہ چند برسوں سے کترینہ کپور اور رنبیر کپور کے درمیان کافی گہری دوستی ہے اور اب وہ ممبئی میں ایک ساتھ رہتے بھی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔