کراچی کے علاقے موچکو سے 3 افراد کی لاشیں برآمد

ویب ڈیسک  ہفتہ 10 جنوری 2015
مقتولین کی عمریں 30 سے 35 سال کے درمیان ہیں، پولیس، فوٹو:فائل

مقتولین کی عمریں 30 سے 35 سال کے درمیان ہیں، پولیس، فوٹو:فائل

کراچی: موچکو کے علاقے سے 3 افراد کی لاشیں ملی ہیں جنہیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے موچکو میں جمعہ گوٹھ سے تین افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جنہیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق تینوں افراد کو اغوا کے بعد بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا اورگولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے جبکہ مقتولین کی عمریں 30 سے 35 سال کے درمیان ہیں اور ان کی شناخت جعفر عاس، نعیم جعفری اور ریحان کے نام سے ہوئی ہے۔  پولیس نے لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔