نائیجیریا میں 10 سالہ لڑکی کا بازار میں خودکش حملہ، 19 افراد ہلاک

ویب ڈیسک  ہفتہ 10 جنوری 2015
پولیس کے مطابق دھماکہ کی زمہ داری ابھی تک کسی بھی مزاحمتی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے، فوٹو : فائل

پولیس کے مطابق دھماکہ کی زمہ داری ابھی تک کسی بھی مزاحمتی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے، فوٹو : فائل

ابوجا: نائیجیریا کے بازار میں 10 سالہ لڑکی نے خود کو دھماکے سے اڑالیا جس کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نائیجیریا کے شمال مشرقی شہر مدوگوری میں ایک بازار میں 10 سالہ لڑکی نے خود کو اس وقت دھماکے سے اڑا لیا جب بازار میں لوگوں کی بڑی تعداد خریداری میں مصروف تھی، دھماکے کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جن میں سے بیشتر کی حالت  تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہاہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تاحال کسی مزاحمتی گروپ کی جانب سے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے تاہم خدشہ ہے کہ حملہ جنگجو تنظیم بوکو حرام کی کارروائی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔