حب کے قریب باراتیوں کی بس الٹنے سے 6 افراد جاں بحق ، 20 زخمی

ویب ڈیسک  اتوار 11 جنوری 2015
جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ فوٹو: فائل

جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ فوٹو: فائل

حب: کراچی سے متصل بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں باراتیوں کی بس الٹنے سے 6 افراد جاں بحق جب کہ 20 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی سے متصل بلوچستان کے شہر حب کے قریب وندر میں دبئی مسجد کے قریب تیز رفتاری کے باعث باراتیوں کی بس الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جب کہ 20 زخمی ہوگئے۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر حب منتقل کردیا گیا ہے جہاں معمولی زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جب کہ شدید زخمیوں کو کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔