- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبریں، امریکا نے اسرائیل سے جواب طلب کرلیا
- وزارتِ صنعت و پیداوار نے یوریا کھاد درآمد کرنے کی سفارش کردی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ 8 بار کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ یوسین بولٹ سفیر نامزد
- کہوٹہ؛ بس میں ڈکیتی کے دوران ڈاکو کی فائرنگ سے سرکاری اہلکار جاں بحق
- نوجوان نسل قوم کا سرمایہ
- اسلام آباد میں روٹی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل
- کیا رضوان آئرلینڈ کیخلاف سیریز میں اسکواڈ کا حصہ ہوں گے؟ بابر نے بتادیا
- ویمنز کوالیفائر؛ آئی سی سی نے ثنامیر کو ’’برانڈ ایمبیسڈر‘‘ مقرر کردیا
- پی او بی ٹرسٹ عالمی سطح پر ساڑھے 3لاکھ افراد کی بینائی ضائع ہونے سے بچا چکا ہے
- ایف بی آر نے ایک آئی ٹی کمپنی کی ٹیکس ہیرا پھیری کا سراغ لگا لیا
- سیاسی نظریات کی نشان دہی کرنے والا اے آئی الگوردم
- خاتون ڈاکٹرز سے علاج کرانے والی خواتین میں موت کا خطرہ کم ہوتا ہے، تحقیق
- برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
مصباح الحق کا ورلڈ کپ کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے ورلڈ کپ 2015 کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا اعلان کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے پروگرام ’’اسپورٹس آور‘‘ میں بات کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے لئے یہی مناسب وقت ہے اور ریٹائرمنٹ کا فیصلہ انہوں نے اہل خانہ اور قریبی دوستوں کی مشاورت کے بعد کیا تاہم ورلڈ کپ کے بعد بھی ٹیسٹ کرکٹ کھیلتا رہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ کپتانی کے لئے اس وقت کوئی نام لے کر کسی کھلاڑی کو ناراض نہیں کرنا چاہتا تاہم میرے بعد بننے والے کپتان پر بھی بورڈ کا اعتماد مجھ جیسا ہی ہونا چاہئے، ورلڈ کپ جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گے اور میگا ایونٹ کے بعد پاکستان کو آگے دیکھنا ہے۔
مصباح الحق کا کہنا تھا کہ جس طریقے سے کرکٹ کھیلی اس پر بہت حد تک مطمئن ہوں اور کوئی دکھ یا افسوس نہیں، ورلڈ کپ میں ایک سے زائد سنچریاں بنانے کی خواہش ہے اور اچھے ریکارڈ کے ساتھ ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر ہونا چاہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کپتان بننے کے بعد کیریئر کافی اچھا رہا اور بیٹنگ بہتر کرنے کا موقع ملا، شائقین ورلڈ کپ میں ہماری کامیابی کے لئے دعا کریں جب کہ امید ہے کہ ورلڈ کپ سے قبل مکمل فٹ ہوجاؤں گا۔
واضح رہے کہ مصباح الحق 153 ون ڈے میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں جن میں انہوں نے 4 ہزار 669 رنز بنائے جب کہ انہوں نے 53 ٹیسٹ اور 39 ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچوں میں بھی پاکستان کی نمائندگی کی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔