سعودی عرب پاکستان کو سستا تیل فراہم کرے گا

اعظم خان  پير 12 جنوری 2015
پاکستان کو 40 ڈالر فی بیرل کی قیمت پر تیل کی دستیابی سے مختصر المدت اقدام کے طور پر لوڈشیڈنگ میں کمی آئے گی. فوٹو: فائل

پاکستان کو 40 ڈالر فی بیرل کی قیمت پر تیل کی دستیابی سے مختصر المدت اقدام کے طور پر لوڈشیڈنگ میں کمی آئے گی. فوٹو: فائل

اسلام آباد: بین الاقوامی منڈی میں تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں کے رجحان کے تناظر میں سعودی عرب نے پاکستان کو سبسڈائز نرخوں پر تیل کی40ڈالر فی بیرل فراہمی پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

وزیراعظم نواز شریف کے ایک قریبی عہدے دار نے ایکسپریس ٹربیون کو بتایا کہ پاکستان کو توانائی کے بحران سے نکالنے کیلئے سعودی حکمراں نواز حکومت کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں۔ سعودی عرب پہلے بھی پاکستان کی مدد میں نمایاں دلچسپی لیتا رہا ہے۔

پاکستان کو 40 ڈالر فی بیرل کی قیمت پر تیل کی دستیابی سے مختصر المدت اقدام کے طور پر لوڈشیڈنگ میں کمی آئے گی جب کہ وسط مدتی حکمت عملی کے طور پر توانائی کے شعبے کی تنظیم نو، گردشی قرضے کا خاتمہ ہوگا اور سرکاری شعبے سے بجلی کے واجبات کی وصولی اور سسٹم لاسز میں کمی آسکے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔