آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے امریکی سینٹرل کمانڈر جنرل آسٹن کی ملاقات

ویب ڈیسک  پير 12 جنوری 2015
امریکی سینٹرل کمانڈر نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور سلامی دی، آئی ایس پی آر۔ فوٹو:فائل

امریکی سینٹرل کمانڈر نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور سلامی دی، آئی ایس پی آر۔ فوٹو:فائل

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے امریکی سینٹرل کمانذ کے کمانڈر جنرل لائیو آسٹن نے ملاقات کی اس موقع پر دوطرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈر نے فوجی ہیڈکوارٹر (جی ایچ کیو ) میں  یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور سلامی دی جب کہ سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف سے ملاقات کے دوران دفاعی تعاون، خطے کی سیکیورٹی صورتحال سمیت دوطرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران افغانستان کی صورتحال پر بھی غور کیا گیا جب کہ جنرل آسٹن نے پاک فوج کی تعریف کرتے ہوئے آپریشن ضرب عضب میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائیوں کو خوب سراہا اور کہا کہ پاک فوج کی دہشتگردی کے خلاف قربانیاں قابل قدر ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔