کراچی میں قبضہ مافیا نےاسکول کو ملبے کا ڈھیر بنا کر جانوروں کا باڑہ قائم کردیا

ویب ڈیسک  پير 12 جنوری 2015
پہلے بھی قبضہ مافیا نے اسکول پر قبضہ کیا تھا جس پر انہیں مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا گیا تھا ،ترجمان وزیر تعلیم فوٹو: آن لائن

پہلے بھی قبضہ مافیا نے اسکول پر قبضہ کیا تھا جس پر انہیں مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا گیا تھا ،ترجمان وزیر تعلیم فوٹو: آن لائن

کراچی: شاہ فیصل کالونی میں تعلیم دشمن مافیا نے اسکول پر قبضہ کرکے اس میں جانوروں کا باڑہ قائم کردیا۔

کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں واقع سرکاری اسکول کے طلبا اور اساتذہ موسم سرما کی چھٹیوں کے بعد دوبارہ درس و تدریس کے لئے پہنچے تو انہوں نے دیکھا کہ چھٹیوں سے قبل جس جگہ ان کا اسکول تھا وہاں ملبے کا ڈھیر اور جانروں کا ایک باڑہ موجود ہے۔

واقعے کی خبر ملنے پر متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے گورنر سندھ کو فوری طور پر ہدایت کی کہ وہ اسکول کو فوری طور پر واگزار کرا کر اس میں تدریسی عمل بحال کرائیں اگر وہ ایسا نہیں کرسکتے تو انہیں اپنے عہدے پر رہنا نہیں چاہیے، جس پر گورنر سندھ فوری طور پر متعلقہ اسکول پہنچے اور اساتذہ سے معلومات حاصل کرکے اسکول کو دوبارہ تعمیر کرانے کی ہدایات جاری کردیں۔ دوسری جانب صوبائی وزیر تعلیم نثار احمد کھوڑو کے ترجمان کے مطابق پہلے بھی قبضہ مافیا نے اسکول پر قبضہ کیا تھا جس پر انہیں مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا گیا تھا تاہم قبضہ گروپ نے ایک مرتبہ پھر اس اسکول پر قبضہ کرلیا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔