مختلف علاقوں سے 63 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

اسٹاف رپورٹر  منگل 13 جنوری 2015
پولیس نے مختلف علاقوں سے 60 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے20 پستول، ایک گرنیڈ منشیات اور 11شراب کی بوتلیں برآمد کرلیں۔ فوٹو: فائل

پولیس نے مختلف علاقوں سے 60 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے20 پستول، ایک گرنیڈ منشیات اور 11شراب کی بوتلیں برآمد کرلیں۔ فوٹو: فائل

کراچی: پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 63 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ماڈل کالونی پولیس نے حیدری مارکیٹ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمے میں مفرور ملزم عبدالستار کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم کے خلاف2013 میں ماڈل کالونی میں قتل کا مقدمہ الزام نمبر 164/2013درج ہے، گلشن اقبال پولیس نے ملزم عبدالرؤف ولد عبدالرحیم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک پستول اور گولیاں برآمد کرلیں گرفتار ملزم اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی۔

اتوار اور پیر کی درمیانی شب ایس پی گلبرگ چوہدری اسد کی سر براہی میں گلبرگ ڈویژن کی بھاری نفری نے پاپوش نگر کے علاقے میں سرچ آپریشن کیا  اس دوران  پولیس نے علاقے کے داخلہ و خارجی راستوں کو مکمل طور پر سیل کردیا، آپریشن کے دوران پولیس نے اورنگزیب نامی ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے منشیات برآمد کرلی بعدازاں پولیس نے سرچ آپریشن ختم کر دیا، پولیس نے مختلف علاقوں سے 60 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے20 پستول، ایک گرنیڈ منشیات اور 11شراب کی بوتلیں برآمد کرلیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔