دہشتگردی کے خدشے کے پیش نظر مریم نواز نے اپنی بیٹی کو اسکول سے ہی نکال دیا

آئی این پی  منگل 13 جنوری 2015
ہمیں ملک کے سارے بچے اپنے بچوں کی طرح عزیز ہیں، مریم نواز فوٹو: فائل

ہمیں ملک کے سارے بچے اپنے بچوں کی طرح عزیز ہیں، مریم نواز فوٹو: فائل

لاہور: وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف نے اپنی بیٹی کو مقامی اسکول سے نکال لیا ہے تاہم انہوں نے بیٹی کو  لندن بھیجنے سے متعلق خبروں کی تردید کی ہے۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر اپنے پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ  ہمیں ملک کے سارے بچے اپنے بچوں کی طرح عزیز ہیں، ان کی سیکیورٹی کو سنگین خدشات ہیں لیکن وی ڈرنے والی نہیں، ان کا ملک چھوڑ کر پردیس جانے کا کوئی ارادہ نہیں اور ان کے بچے بھی یہیں پڑھیں گے۔ ہماری بیٹی کو دھمکیوں کے بعد اسکول سے صرف اس لیے نکالا کہ اس کی وجہ سے دوسرے بچوں کی زندگی خطرے میں نہ پڑے، بیٹی کو اسکول سے نکالنے کا مقصد دیگر بچوں کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔