- پاکستان میں مذہبی سیاحت کے وسیع امکانات موجود ہیں، آصف زرداری
- دنیا کی کوئی بھی طاقت پاک ایران تاریخی تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتی، ایرانی صدر
- خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کا اختیارات نہ ملنے پراحتجاج کا اعلان
- پشین؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں3 دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
- لاپتہ کرنے والوں کا تعین بہت مشکل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدالتی امور میں مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
- ایرانی صدر کا دورہ کراچی، کل صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
- ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری
- مثبت معاشی اشاریوں کے باوجود اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان
گستاخانہ خاکے چھاپنے والے میگزین چارلی ہیبڈو کا پھروہی حرکت دہرانے کااعلان
گستاخانہ خاکےچھاپنے والے فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو نے اپنی روش نہ بدلی اور مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے لئے اظہار رائے کی آزادی کے نام پر ایک مرتبہ پھر گستاخانہ خاکے شائع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس میں چارلی ہبڈو میگزین کی انتظامیہ اپنی گھٹیا اوربھونڈی حرکتوں سے بازنہ آئی اورایک بارپھر کروڑوں مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنےجارہی ہے، چارلی ہیبڈو انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ کل شائع ہونے والے میگزین میں گستاخانہ مواد چھپے گا اور یہ میگزین پر حملے کےبعد شائع ہونے والا پہلا شمارہ ہوگا جو دفتر پر حملے سے متعلق ہوگا،اس سے پہلےمیگزین میں گستاخانہ خاکے شائع ہونے پر تین حملہ آوروں نے میگزین کے دفتر پر حملہ کر دیا تھا جس میں 12 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
حملےکے بعد امید ظاہر کی جارہی تھی کہ میگزین انتظامیہ ہوش کے ناخن لیتے ہوئےمسلمانوں سے معافی مانگے گی لیکن چارلی ہبڈو میگزین نے حملے سے کچھ نہ سیکھا اور اپنی ہٹ دھرمی اور اسلام مخالف مہم جاری رکھتے ہوئے ایک بار پھر متنازع کارٹون شائع کرنےجارہاہے۔ ادھر میگزین پر حملے کی رپورٹ فائل کرنے والے پولیس اہلکار نے خودکشی کر لی ہے، 45 سالہ پولیس افیسر ہیلرک فریڈو نےخودکشی سے قبل حملے میں ہلاک ہونے والے ایک شخص کے لواحقین سے کئی بار انٹرویو کئے تھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔