ریلوے کے کرایوں میں 18 جنوری سے مزید کمی کردی جائے گی، وزیر ریلوے

ویب ڈیسک  منگل 13 جنوری 2015
جو  مسافر ٹرینیں مالی طور پر خسارے میں چل رہی ہیں ان کا خسارہ کم کرنے کی کوشش کریں گے، خواجہ سعد رفیق فوٹو: فائل

جو مسافر ٹرینیں مالی طور پر خسارے میں چل رہی ہیں ان کا خسارہ کم کرنے کی کوشش کریں گے، خواجہ سعد رفیق فوٹو: فائل

اسلام آباد: وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ریلوے کے کرایوں میں کمی کی خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ 18 جنوری سے ریلوے کے کرایوں میں 5 فیصد کمی کی جائے گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ریلوے کے کرایوں میں کمی کا نوٹی فکیشن آج یا کل جاری کیا جائے گا اور اس کا اطلاق ان مسافر ٹرینوں پر ہوگا جن سے زیادہ سفر کیا جاتا ہے۔ انہوں نے مسافر ٹرینوں کو بند کرنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ کسی مسافر ٹرین کو بند نہیں کیا جارہا، جو اسٹاپ سیاسی بنیادوں پر بنائے گئے ہیں انہیں ختم کریں گے اور جو مسافر ٹرینیں مالی طور پر خسارے میں چل رہی ہیں ان کا خسارہ کم کرنے کی کوشش کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔