ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا جماعت اسلامی پر پابندی لگانے کا مطالبہ

ویب ڈیسک  منگل 13 جنوری 2015
امیر جماعت سراج الحق اسلام کا نام لے کر قوم کو بے وقوف نہ بنائیں،
الطاف حسین۔ فوٹو: فائل

امیر جماعت سراج الحق اسلام کا نام لے کر قوم کو بے وقوف نہ بنائیں، الطاف حسین۔ فوٹو: فائل

لندن: ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے جماعت اسلامی پر پابندی لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سراج الحق اسلام کا نام لے کر قوم کو بے وقوف نہ بنائیں۔

لندن سے جاری بیان میں متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان بنتے وقت مذہبی جماعتوں نے نئے ملک کی مخالفت کی تھی اور ان ہی جماعتوں نے قائد اعظم کے خلاف بھی باتیں کیں جب کہ جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے پاکستان کو کافرستان اور قائد اعظم کو بھی کافر کہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ 50 فیصد سے زائد طالبان اور القاعدہ کے لوگ جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے افراد  کےگھروں سے گرفتار ہوئے  اس لیے جماعت اسلامی پر پابندی لگائی جائے اور فوج کے خلاف  باتیں کرنے  والے رہنماؤں کو بھی گرفتار کیا جائے جب کہ امیر جماعت سراج الحق اسلام کا نام لے کر قوم کو بے وقوف نہ بنائیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔