پریانکا نے ’’میری کوم‘‘ پر ملنے والا ایوارڈ والدکے نام کردیا

شوبز ڈیسک  بدھ 14 جنوری 2015
 کامیابیوں کا سہرا والد کو جاتا ہےجنہوں نے ہر قدم پر ساتھ دیا ہے اور حوصلہ افزائی کی ہے، پریانکا۔ فوٹو: فائل

کامیابیوں کا سہرا والد کو جاتا ہےجنہوں نے ہر قدم پر ساتھ دیا ہے اور حوصلہ افزائی کی ہے، پریانکا۔ فوٹو: فائل

ممبئ: بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے فلم ’’میری کوم‘‘ پر ملنے والا ایوارڈ اپنے آنجہانی والد آشوک چوپڑا کے نام کردیا ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا جنھیں حال میں ہونے والے رینالٹ اسٹار گیلڈ ایوارڈز 2015 میں فلم ’’میری کوم‘‘ میں شاندار پرفارمنس پر بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا ہے، ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ایوارڈ اپنے والد آنجہانی اشوک چوپڑا کے نام کرنے کا اعلان کیا اور کہا یہ فلم ان کے والد کے لیے ہے وہ ان کے دل میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔

پریانکا نے کہا کہ ان کی کامیابیوں کا سہرا ان کے والد کو جاتا ہےجنہوں نے ہر قدم پر ان کا ساتھ دیا ہے اور ان کی حوصلہ افزائی کی ہے آنجہانی اشوک چوپڑا 2013 میں سرطان کے باعث اس دنیا سے چل بسے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔