بندر شرارتی ضرور ہوتا ہے مگر بے وقوف نہیں

نیٹ نیوز  بدھ 14 جنوری 2015
بندر شرارتی ضرور ہوتا ہے مگر بے وقوف نہیں ہوتا، تحقیق۔ فوٹو: فائل

بندر شرارتی ضرور ہوتا ہے مگر بے وقوف نہیں ہوتا، تحقیق۔ فوٹو: فائل

بیجنگ: بندروں کی شرارتوں کے قصے بہت مشہور ہیں اور انھی کی وجہ سے کہا جاتا ہے کہ یہ انتہائی شرارتی جانور ہے مگر حال ہی میں چین میں کی جانے والی ایک تحقیق نے ثابت کردیا ہے کہ بندر شرارتی ضرور ہوتا ہے مگر بے وقوف نہیں ہوتا ۔

بتایا گیا ہے کہ چین میں سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے بندر کے چہرے پر سرخ رنگ کا نشان لگا کر اسے ایک آئینے کے سامنے کھڑا کردیا بس پھر کیاتھا بندر نے پہلے تو کچھ دیر تک اپنے چہرے کو آئینے میں دیکھا اور پھر جھٹ سے اپنے ہاتھ سے رکڑ کر اس داغ کو چہرے سے صاف کردیا۔ چینی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ بندر کے چہرے پر داغ لگانے کا مقصد اس کی زہانت جاننے کے ساتھ ساتھ یہ معلوم کرنا بھی تھا کہ کیا وہ اپنا چہرہ بھی پہچان سکتے ہیں یا کہ نہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔