ڈی آئی خان میں دستی بم حملہ اور فائرنگ سے اے ایس آئی سمیت 4 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  بدھ 14 جنوری 2015
نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے ایس آئی اوران کے 2 بھائی سمیت راہ گیر جاں بحق ہوا  فوٹو: فائل

نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے ایس آئی اوران کے 2 بھائی سمیت راہ گیر جاں بحق ہوا فوٹو: فائل

ڈیرہ اسماعیل خان:  نامعلوم افراد کی  فائرنگ اوردستی بم حملے کے نتیجے میں  اے ایس آئی سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نامعلوم افراد نے ڈیرہ اسماعیل خان کے محلہ حیات اللہ میں رہائش پذیر اے ایس آئی قیصر جہاں کے گھر پر دستی بم حملہ اور فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں قیصر جہاں، ان کے 2 بھائی اور ایک راہگیر جاں بحق جب کہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

حملے کے بعد پولیس کی بھاری نفری  نے علاقے کا محاصرہ کرکے ملزمان کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا جب کہ  لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔