- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- 4 افراد کا قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور سوتیلے بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
- ایرانی صدر کا دورہ کراچی، کل صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
- ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کراچی پہنچ گئے، مزار قائد پر حاضری
- مثبت معاشی اشاریوں کے باوجود اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان
- اسلام آبادہائیکورٹ کے فل کورٹ اجلاس میں خط لکھنے والے 6 ججوں کی بھی شرکت
- اقوام متحدہ کے ادارے پر حماس کی مدد کا اسرائیلی الزام جھوٹا نکلا
- نشے میں دھت مسافر نے ایئرہوسٹس پر مکے برسا دیئے؛ ویڈیو وائرل
- سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
- بیوی کی ناک اور کان کاٹنے والا سفاک ملزم ساتھی سمیت گرفتار
- پنجاب میں پہلے سے بیلٹ باکس بھرے ہوئے تھے، چیئرمین پی ٹی آئی
- ٹریفک وارڈنز لاہور نے ایمانداری کی ایک اور مثال قائم کر دی
- مسجد اقصی میں دنبے کی قربانی کی کوشش پر 13 یہودی گرفتار
- پنجاب کے ضمنی انتخابات میں پولیس نے مداخلت کی، عمران خان
- 190 ملین پاؤنڈز کیس؛ وکلا کی جرح مکمل، مزید 6 گواہوں کے بیان قلمبند
- حکومت تمام اخراجات ادھار لے کر پورا کررہی ہے، احسن اقبال
حصص مارکیٹ پہلی بار 33500 پوائنٹس کی حد عبور کرگئی
کراچی: کراچی اسٹاک ایکس چینج نے بدھ کو ایک اور نیا ریکارڈ قائم کردیا، کے ایس ای 100 انڈیکس 33629 پوائنٹس کی تاریخی سطح کو چھونے کے بعد 33585 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔
مارکیٹ کے مجموعی سرمائے میں 36 ارب 49 کروڑ 39 لاکھ 21 ہزار 386 روپے کااضافہ ہوا اور کاروباری لین دین 11 کروڑ حصص زائد رہا۔ کراچی اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کوکاروبار کے آغاز سے ہی تیزی کارجحان غالب رہا، ملکی اورغیرملکی سرمایہ کار توانائی، سیمنٹ سمیت دیگر منافع بخش سیکٹرز میں سرگرم دکھائی دیے جس کی وجہ سے ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس33400، 33500 اور33600 پوائنٹس کی 3بالائی حدوں کوعبور کرتا ہوا 33629.13 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر جاپہنچا تاہم کاروبار کے اختتام سے قبل تکنیکی درستی کے باعث انڈیکس یہ سطح برقرار نہ رکھ سکا، اس سے قبل 12 جنوری 2015 کو انڈیکس 33418.20 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچا تھا۔
سرمایہ کاروں کے مطابق33500 پوائنٹس کی سطح عبور کرنے کے بعد مارکیٹ آئوٹ لک بہتر دکھائی دے رہا ہے اوریہی صورتحال سرمایہ کاروں کومزید متحرک بھی کررہی ہے۔ بدھ کوکاروبار کے اختتام پرکے ایس ای 100 انڈیکس میں 214.46 پوائنٹس اضافے سے 33585.75 پوائنٹس کی بلندترین سطح پر پہنچ گیا، کے ایس ای 30 انڈیکس 116.76 پوائنٹس بڑھ کر 21703.90 پوائنٹس پر بند ہوا، کاروباری حجم منگل کی نسبت 37.47 فیصد زائد رہا اور مجموعی طور پر 38 کروڑ 35 لاکھ 60 ہزار 770 حصص کاکاروبار ہوا، کاروبار کا دائرہ کار 404 کمپنیوں کے حصص تک وسیع ہوگیاجس میں سے 238 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 147 میں کمی اور 19 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔