شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں ڈرون حملہ، 7 افراد ہلاک

ویب ڈیسک  جمعرات 15 جنوری 2015
امریکی جاسوس طیارے نے مکان پر 2 میزائل داغے جس کے نتیجے میں گھر مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ فوٹو: فائل

امریکی جاسوس طیارے نے مکان پر 2 میزائل داغے جس کے نتیجے میں گھر مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ فوٹو: فائل

شمالی وزیرستان: شوال میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں امریکی جاسوس طیارے نے ایک مکان پر 2 میزائل فائر کئے جس کے نتیجے میں گھر میں موجود 7 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ مکان مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔

واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے رواں سال پاکستانی حدود میں یہ دوسرا ڈرون حملہ ہے جب کہ اس سے قبل 4 جنوری کو بھی امریکی جاسوس طیاروں نے شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانے کے نشانہ بنایا تھا جس میں 6 دہشتگرد مارے گئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔