چین میں اسمارٹ گاہک اب ریستوران میں مفت کھانا کھائیں گے

ویب ڈیسک  جمعرات 15 جنوری 2015
 گاہکوں کی خوبصورتی جانچنے کے لئے ان کی تصاویرلی جاتی ہیں اورپھرمقامی کاسمیٹک سینٹر کا عملہ 5 افراد کا انتخاب کرتا ہے۔ فوٹو:فائل

گاہکوں کی خوبصورتی جانچنے کے لئے ان کی تصاویرلی جاتی ہیں اورپھرمقامی کاسمیٹک سینٹر کا عملہ 5 افراد کا انتخاب کرتا ہے۔ فوٹو:فائل

بیجنگ: چین میں اب خوبصورت افراد کو پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں کیوں کہ چین میں ایک ریستوران ایسا بھی ہے جو خوبصورت گاہکوں کو مفت کھانا دے رہا ہے۔

چینی میڈیا کے مطابق چین کے شہر زنگ ضو میں واقع ایک ریستوران کھانا کھانے کے لئے آنے والے گاہکوں میں سے سب سے خوش شکل شخص کو مفت کھانا دیتا ہے اور گاہکوں کی خوبصورتی جانچنے کے لئے ان کی تصاویر لی جاتی ہیں اور پھر مقامی کاسمیٹک سرجری کے کلینک کا عملہ ان تصاویر میں سے سب سے زیادہ خوب رو 5 شخصیات کا انتخاب کرتا ہے جنہیں کھانے کا بل ادا نہیں کرنا پڑتا یعنی اگر آپ خوش شکل ہیں تو آپ اس ریستوران کے مہمان ہوں گے۔

چینی میں گاہکوں کو اپنی جانب متوجہ کرنے کے لئے ریستوران مالکان اس قسم کی آفر جاری کرتے رہتے ہیں اور کچھ عرصے قبل اسی قسم کی ایک آفر مقامی ہوٹل نے گاہکوں کو دی جس کے مطابق 140 کلو وزن کے حامل مرد اور 35 کلو سے کم وزنی خواتین کو ہوٹل کی جانب سے مفت کھانا فراہم کیا جاتا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔