عمر اکمل کے گھر ننھی پری کی آمد

ویب ڈیسک  جمعـء 16 جنوری 2015
عمر اکمل نے گزشتہ برس اپریل میں عبدالقادر کی صاحبزادی نور آمنہ سے شادی کی تھی۔ فوٹو؛ ٹویٹر

عمر اکمل نے گزشتہ برس اپریل میں عبدالقادر کی صاحبزادی نور آمنہ سے شادی کی تھی۔ فوٹو؛ ٹویٹر

لاہور: ورلڈ کپ کے لئے پاکستان کے حتمی 15 رکنی اسکواڈ میں شامل مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل بیٹی کے باپ بن گئے ہیں۔

نوجوان پاکستان بلے باز عمر اکمل کے گھر گزشتہ روز بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کی تصویر عمر اکمل نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کر کے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ عمر اکمل نے بیٹی کی پیدائش پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ نے انہیں بیٹی کی صورت میں ایک بہترین تحفے سے نوازا ہے۔

عمر اکمل ورلڈ کپ کے لئے پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ میں شامل ہیں اور اپنی جارحانہ بلے بازی کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں۔ واضح رہے کہ عمر اکمل نے گزشتہ برس اپریل میں ماضی کے عظیم لیگ اسپنر عبدالقادر کی صاحبزادی نور آمنہ سے شادی کی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔