غیرملکیوں کے جعلی شناختی کارڈ بنانے والے نادرا اہلکار کو 7 سال قید کی سزا

ویب ڈیسک  جمعـء 16 جنوری 2015
نیب عدالت نے 2غیر ملکیوں کے جعلی شناختی کارڈ بنانے پر اہلکار کو 40 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی،نیب ذرائع. فوٹو:فائل

نیب عدالت نے 2غیر ملکیوں کے جعلی شناختی کارڈ بنانے پر اہلکار کو 40 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی،نیب ذرائع. فوٹو:فائل

کوئٹہ: غیر ملکیوں کے شناختی کارڈ بنانے پر نادرا اہلکار کو 7 سال قید اور جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی احتساب بیورو نے غیر قانونی طور پر غیر ملکیوں کے شناختی کارڈ بنانے والے نادرا اہلکار کو 7 سال قید اور 40 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ نیب ذرائع کے مطابق نادرا اہلکار کا تعلق کوئٹہ سے ہے جس نے 2 غیر ملکی افراد کو جعلی قومی شناختی کارڈ بنا کر دیئے اورجرم ثابت ہونے پراہلکار کو قید اور جرمانے کی سزا سنا دی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔