چین کی خفیہ ایجنسی کے ڈپٹی چیف بھی کرپشن الزامات کی زد میں آگئے

ویب ڈیسک  جمعـء 16 جنوری 2015
چند روز قبل بھی چین میں وزارت خارجہ میں شامل ایک اعلیٰ سفارتکار کو کرپشن کے الزامات میں ملازمت سے فارغ کر دیا تھا. فوٹو؛ فائل

چند روز قبل بھی چین میں وزارت خارجہ میں شامل ایک اعلیٰ سفارتکار کو کرپشن کے الزامات میں ملازمت سے فارغ کر دیا تھا. فوٹو؛ فائل

بیجنگ: چین کی سب سے بڑی خفیہ ایجنسی کے ڈپٹی چیف کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی حکمران جماعت کمیونسٹ پارٹی نے اپنی ویب سائٹ جاری بیان میں کہا ہے کہ منسٹری آف اسٹیٹ سیکیورٹی کے ڈپٹی سربراہ ما جیان کے خلاف مبینہ مالی بے ضابطگیوں سمیت ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے سنگین الزامات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ اس کے علاوہ وزارت کے دیگر اہم عہدیداروں کے خلاف بھی کرپشن کے الزامات کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی چین میں وزارت خارجہ میں شامل ایک اعلیٰ سفارتکار کو کرپشن کے الزامات میں ملازمت سے فارغ کر دیا تھا جب کہ 2013 میں چین کے وزیر ریلوے کو کرپشن الزامات ثابت ہونے پر سزائے موت دے دی گئی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔