پشاور میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران 3 افراد کرین کے نیچے دب کر جاں بحق

ویب ڈیسک  جمعـء 16 جنوری 2015
پشاور تاجر اتحاد نے واقعے کے خلاف خلاف 3 روزہ سوگ اور آج شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔فوٹو : فائل

پشاور تاجر اتحاد نے واقعے کے خلاف خلاف 3 روزہ سوگ اور آج شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔فوٹو : فائل

پشاور: گھنٹہ گھر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران کرین کے نیچے دب کر 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے علاقے گھنٹہ گھر میں انتظامیہ کی جانب سے تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا جس پر دکانداروں اور پتھارے داروں  نے شدید احتجاج کیا اور اس دوران احتجاج کرتے ہوئے 3 افراد کرین کے نیچے دب کر جاں بحق ہوگئے جبکہ پولیس سے جھڑپ میں کئی دکاندار بھی زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پشاور تاجر اتحاد نے واقعے کے خلاف 3 روزہ سوگ  اور آج احتجاجاً شہر بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا ہے جبکہ پولیس نے ایڈمنسٹریٹرمیونسپل کارپوریشن اورکرین ڈرائیورسمیت 4 افراد کے خلاف واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران 3 افراد کی ہلاکت کا نوٹس لیتے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے جبکہ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع کسی صورت بھی قبول نہیں ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔