کراچی کے علاقے بھیم پورہ میں دستی بم حملہ بچوں سمیت 10 افراد زخمی

گینگ وارکے ملزمان نے سالار کمپاؤنڈ میں دستی بم پھینکا جس کے نتیجے میں زور دار دھماکا ہوا


ویب ڈیسک January 20, 2015
زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، فوٹو: فائل

BAHRAIN: بھیم پورہ میں دستی بم حملے کے نتیجے میں بچوں سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق کراچی کے علاقے بھیم پورہ میں نیپئر تھانے کی حدود میں گینگ وار کے ملزمان نے سالار کمپاؤنڈر میں دستی بم پھینکا جس کے نتیجے میں زور دار دھماکا ہوا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی جبکہ حملے میں بچوں سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

مقبول خبریں