’’ٹینکی، ٹینکی ہوتی ہے‘‘

مانیٹرنگ ڈیسک  بدھ 21 جنوری 2015
لاہور میں 144 کے نفاذ کے بعد جب گیلن اور بوتل میں پٹرول ملنا بند ہوگیا تو حاجی غلام فرید نامی ایک شہری موٹر سائیکل کی ٹینکی ہی اتار کرلے آیا۔ فوٹو: ایکسپریس

لاہور میں 144 کے نفاذ کے بعد جب گیلن اور بوتل میں پٹرول ملنا بند ہوگیا تو حاجی غلام فرید نامی ایک شہری موٹر سائیکل کی ٹینکی ہی اتار کرلے آیا۔ فوٹو: ایکسپریس

لاہور: زندہ دلان لاہور صرف کھانے پینے کے ہی شوقین نہیں بلکہ ضرورت پڑنے پر ایسے طریقے ایجاد کرتے ہیں کہ عقل دنگ رہ جاتی ہے گیلن اور بوتلوں میں تیل کی فروخت پر پابندی کے بعد ایک شہری موٹر سائیکل کی ٹینکی اتار کرلے آیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں 144 کے نفاذ کے بعد جب گیلن اور بوتل میں پٹرول ملنا بند ہوگیا تو حاجی غلام فرید نامی ایک شہری موٹر سائیکل کی ٹینکی ہی اتار کرلے آیا اور جب اسے پٹرول ملنے سے انکار ہوا تو کہنے لگا کہ ٹینکی تو ٹینکی ہی ہوتی ہے موٹر سائیکل پر نصب ہو یااتار کر لائی جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔