سانحہ پشاور کی وجہ سے لاہور میں تقریب ولیمہ مختصر ہوگی،مدیحہ شاہ

شوبز رپورٹر  ہفتہ 24 جنوری 2015
دعوت ولیمہ کے لیے شادی ہال بک کر لیا گیا ہے اور مہمانوں کی فہرست بھی تیار کرلی ہے،مدیحہ شاہ فوٹو: فائل

دعوت ولیمہ کے لیے شادی ہال بک کر لیا گیا ہے اور مہمانوں کی فہرست بھی تیار کرلی ہے،مدیحہ شاہ فوٹو: فائل

لاہور: اداکارہ مدیحہ شاہ نے لاہور میں ولیمہ کے لیے انتظامات شروع کروادیے۔

مدیحہ شاہ نے ’’ایکسپریس‘‘ کو بتایا کہ لاہور میں دعوت ولیمہ کے لیے شادی ہال بک کر لیا گیا ہے اور مہمانوں کی فہرست بھی تیار کرلی ہے۔ میں اور میرے شوہر جاوید اقبال تو یہی چاہتے تھے کہ ولیمہ بڑے پیمانے پر ہو لیکن سانحہ پشاور میں بچوں کی شہادت پر ہم نے تقریب مختصر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں ہماری فیملیز اور قریبی دوست احباب ہی شریک ہونگے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔