پاکستان سے ہمیشہ محبتیں ملی ہیں، شمشیر سنگھ مہدی

شوبز رپورٹر  ہفتہ 24 جنوری 2015
 فنکاروں کے آنے جانے سے ثقافتی سطح پر دونوں ملکوں کے درمیان رابطے بہت مضبوط ہوئے ہیں،شمشیرمہدی ۔ فوٹو : ریاض احمد/ ایکسپریس

فنکاروں کے آنے جانے سے ثقافتی سطح پر دونوں ملکوں کے درمیان رابطے بہت مضبوط ہوئے ہیں،شمشیرمہدی ۔ فوٹو : ریاض احمد/ ایکسپریس

لاہور: بھارت کے بھنگڑا کنگ دلیر سنگھ مہدی کے بڑے بھائی شمشیرسنگھ مہدی نے کہا ہے کہ پاکستان بہت پیارا ملک ہے جہاں ہمیشہ محبتیں ہی ملی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 30سال قبل امریکا میں بھائی دلیرسنگھ اور میکا کوبلا کر میوزک بینڈ بنایا۔آج میرے بھائی بالی وڈ انڈسٹری پر چھائے ہوئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز لاہور پریس کلب میں’’میٹ دی پریس‘‘ میں کیا۔ شمشیرمہدی نے کہا کہ بچپن سے ہی میوزک پرتوجہ دی اور یہ سلسلہ آج تک جاری ہے۔  پاکستان کے بہت سارے گلوکاروں نے بھارت میں کامیابی کے جھنڈے گاڑے ہیں جس سے یہ ثابت ہوتی ہے کہ فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ فنکاروں کے آنے جانے سے ثقافتی سطح پر دونوں ملکوں کے درمیان رابطے بہت مضبوط ہوئے ہیں۔ میں نے میوزک کو بہتر طریقے سے سمجھنے کے لیے اُستادوں کی خدمت کی۔ اُن کا کہنا تھا کہ میں نے پہلا پروگرام 150روپے میں کیا تھا ۔ اس بار 4سال بعد پاکستا ن آیا ہوں اور دل کرتا ہے کہ ہرسال یہاں آؤں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔