- ایران کا حکومت مخالف مظاہروں میں گرفتار ہزاروں افراد کو عام معافی دینے کا اعلان
- ایم کیو ایم نے کراچی حقوق کے حصول کیلیے دھرنے کی کال دے دی
- تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا انتخابات کے لیے تیار شروع کردی
- باجوہ صاحب کا غلطی کا اعتراف کافی نہیں، عمران خان کو سیاست سے باہر نکالنا ہوگا، مریم نواز
- پاکستان پہلی بار گھڑ سواروں کی نیزہ بازی کے عالمی کپ کیلیے کوالیفائر مقابلوں کی میزبانی کرے گا
- سندھ پولیس میں جعلی ڈومیسائل پر ملازمت حاصل کرنے والا اہلکار برطرف
- محکمہ انسداد منشیات کی کارروائیاں؛ منشیات کی بھاری مقدار تحویل میں لے لی
- کراچی میں گرمی کی انٹری، پیر کو درجہ حرارت 31 سینٹی گریڈ تک جانے کی پیشگوئی
- اڈیالہ جیل انتظامیہ نے شیخ رشید کیلیے گھر سے آیا کھانا واپس بھیج دیا
- لاہور سفاری پارک میں منفرد قسم کا سانپ گھر لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا
- طلبہ یونین پر پابندی کا 39 واں سال، سندھ میں بحالی کا معاملہ پیچیدہ
- ڈوپامائن بڑھانے والی دوا، ڈپریشن کی اعصابی سوزش کو ختم کرسکتی ہے
- ایک گیلن پانی سے ٹھنڈا ہونے والا ایئرکنڈیشننگ خیمہ
- انسانوں کے ساتھ مل کر مچھلیوں کا شکار کرنے والی ڈولفن
- جیل بھرو تحریک شروع کریں، آپ کا علاج میں کروں گا، رانا ثنا اللہ
- آئی ایم ایف ہر شعبے کی کتاب اور ایک ایک دھلے کی سبسڈی کا جائزہ لے رہا ہے، وزیراعظم
- بھارت میں ٹرانس جینڈر جوڑے کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع
- ڈالفن کیساتھ تیراکی کے دوران 16 سالہ لڑکی شارک کے حملے میں ہلاک
- پاک افغان ٹی20 سیریز کب ہوگی، نجم سیٹھی نے اعلان کردیا
- کراچی پرانا گولیمار میں سرچ آپریشن؛ ٹارگٹ کلر، 6 اسٹریٹ کرمنلز، 5 منشیات فروش گرفتار
1992 ورلڈ کپ میں شکست سے سبق لیکر ٹائٹل اپنے نام کیا، انضمام الحق
لاہور: سابق کپتان انضام الحق کا کہنا ہے کہ 1992کے ورلڈ کپ میں6 میچز ہارنے کے باوجود ٹیم کا مورال ڈاؤن تھا، شکستوں سے سبق لیکر میگا ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے، عبدالقادر کے مطابق پی سی بی صرف چڑھتے سورج کی بات کرتاہے۔
انتخاب عالم کی رائے میں یکے بعد دیگرے شکستوں کے باوجود عمران خان نے ٹیم کو متحد رکھا اورہم ملکی تاریخ میں پہلی بار عالمی کپ اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے ۔ وہ گزشتہ روز لاہور میں شیڈول عمران عثمانی کی کتاب ورلڈ کپ کی کہانی کی تقریب میں خطاب کر رہے تھے۔ تقریب میں سابق چیئرمین پی سی بی جنرل(ر) توقیر ضیا، سابق ٹیسٹ کرکٹرز انتخاب عالم اور عبدالقادر کے علاوہ شرکاکی بڑی تعداد نے شرکت کی، اس موقع پر 1992کے ورلڈ کپ کے سنہرے دور کی یاد کو تازہ کیا گیا اورامید کی گئی کہ گرین شرٹس ایک بار پھر ماضی کی سنہرے کارنامے کو دہرانے میں کامیاب رہے گی۔
تقریب سے خطاب میں انضمام الحق نے کہا کہ قومی ٹیم ہار کو ذہن پر سوار نہ کرے، کرکٹ میں ہار جیت کھیل کا حصہ ہے لیکن ہار سے کبھی بھی دلبرداشتہ نہیں ہونا چاہیے، 1992کے ورلڈ کپ میں 6میچز ہارنے کے باوجود ٹیم کا مورال ڈاؤن نہیں تھا،میرا موجودہ ٹیم کو بھی مشورہ ہے کہ وہ مثبت ذہن کے ساتھ ورلڈ کپ کے مقابلوں میں حصہ لیں تو کرکٹ ورلڈ کپ میں کامیابی حاصل کر سکتی ہے، انھوں نے کہا کہ سابق چیئرمین پی سی بی توقیر ضیا نے کرکٹ اکیڈمی بنا کر بہت بڑا کارنامہ سرانجام دیا ہے، سابق کرکٹر عبدالقادر کہتے ہیں پی سی بی صرف چڑھتے سورج کی بات کرتاہے۔
تقریب سے خطاب کے دوران سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر پاکستان کرکٹ بورڈ پر برس پڑے ان کا کہنا تھا کہ بہت سے سابق کرکٹرز نے پاکستان کیلیے کھیلا اور قومی پرچم کو بلند کیا لیکن جب وہ بیمار پڑے تو ان کا کوئی پرسان حال نہیں تھا، عبدالقادر کا کہنا تھا کہ عمران خان سچا آدمی ہے اور صرف جیت کا جذبہ لیکر میدان میں اترتا، بطور اسپنر ان سے بہت کچھ سیکھا بھی تھا۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ لٹل ماسٹرحنیف محمد جیسا کھلاڑی دوبارہ پیدا نہیں ہوگا حنیف محمد ہیلمٹ پہنے بغیر فاسٹ بولرز کو کھیلتے تھے، عبدالقادر نے پی سی بی کے ساتھ ساتھ ٹیم کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اب ٹیم میں بدنیتی بہت زیادہ ہے۔
انھیں پاکستانی جھنڈے کے بجائے پیسے کی زیادہ فکر ہے ۔عالمی کپ 1992کی قومی ٹیم کے کوچ و منیجر انتخاب عالم کا کہنا تھا کہ یکے بعد دیگرے شکستوں کے باوجود عمران خان نے ٹیم کو متحد رکھا اور ہم ملکی تاریخ میں پہلی بار عالمی کپ اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔